جسٹس فائز نے ریفرنس کو چیلنج کر دیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کونسل کو ریفرنس پر کارروائی سے روکا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے خلاف ریفرنس کو ذاتی طور پر چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ ”میرے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست پر فیصلہ آنے تک سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکی جائے۔“

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں ریفرنس کو لگ الگ چیلنج کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے معاون کے ساتھ خود رجسٹرار آفس آئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو دو شو کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

ایک شوکاز نوٹس بیرون ملک جائیداد ظاہر نہ کرنے کے صدارتی ریفرنس پرجاری کیا گیا جبکہ دوسرا شو کاز نوٹس صدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close