پاکستان نے انڈین ہائی کمشنر کو نکال دیا

پاکستان نے انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارت معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہلی میں اپنا ہائی کمشنر بھی نہیں بھیجیں گے۔

پاکستان نے انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور تجارت معطل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس انڈیا کی طرف سے کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کو ختم کرنے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔

اجلاس میں پانچ اقدامات کا اعلان کیا گیا جس میں سفارتی تعلقات کم کرنے، تجارتی تعلقات معطل کرنے کے علاوہ دوطرفہ معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close