حکومت کے خاص انڈین مہمان

پاکستان کی حکومت نے سخت کشیدہ حالات میں بھی انڈیا کے 15 فنکاروں کو خصوصی مہمانوں کی طرح سلوک کرتے ہوئے ویزہ جاری کیا ہے۔

فنکار امرک سنگھ اور اس کے دیگر 14 ساتھیوں کو آٹھ اگست سے ایک ماہ کا وزٹ ویزہ جاری کیا ہے جس میں وہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جا سکیں گے۔

صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت کے اہم اور بااثر افراد نے لاہور میں اس وفد کی میزبانی کی ہے۔

خیال رہے کہ ویزے وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایات پر جاری کیے گئے جس کے وزیر ایک سابق بریگیڈیئر اعجاز شاہ ہیں۔

ویزے کے لیے جاری کیے گئے خط کے اختتام پر اس کی اطلاع عدنان اسد نامی شخص کو دینے کے لیے کہا گیا ہے جو ماڑی پور، پی اے ایف، ہاکس بے کراچی کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ عدنان اسد، سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا کزن اور قریبی ساتھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close