اسلام آباد، 12 بکرے چھین لیے

اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں کھنہ پل کے قریب نوسر باز گروہ نے بیوپاریوں کو نشہ آور مشروب پلا کر 12 بکرے اور نقدی چھین لی۔ بے ہوش بیوپاریوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہر میں صحافی کے گھر سے بکرا چوری کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلو م ملزمان نے بیوپاریوں کو نشہ آور چیز چائے میں ملا کر پلائی اور بے ہوش بیوپاریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور بکرے لے کر چلے گئے۔ بیوپاریوں کو بے ہوشی کی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔


پمز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ نمبر 6 میں داخل کرائے گئے بے ہوش بیوپاریوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے۔

دوسری طرف آئی ایٹ سیکٹر سے ایک مقامی صحافی کا بکرا بھی چوری کر لیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آج ٹی وی کے رپورٹر ابو ریحان کے مطابق اس کا بکرا دیگر چار بکروں کے ساتھ گیٹ کے اندر بندھا ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close