حکومت مسئلہ کشمیر حل کر رہی ہے

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کے بحران کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل باجوہ نے باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور عید کا دن گزارا۔

آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ”مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کر رہاہے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close