دیو ہیکل سپنر کی گھومتی گیندیں

دنیائے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اپنے بلند قامت، تیز گیندوں اور گراؤنڈ سے باہر جاتے چھکوں کے لیے پہچانے جاتے تھے مگر اب انڈیاکے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک بھاری جسامت والے طویل قامت سپنر بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

رحکیم کارنوال موجودہ دور کے بھاری ترین کھلاڑی ہیں جن کا وزن تین من اور 20 کلو یعنی 140 کلوگرام ہے جبکہ قد 6 فٹ 5 انچ ہے۔

ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل کیے جانے پر خوشی سے نہال رحکیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس لمحے کا بہت عرصے سے انتظار تھا، ٹیسٹ کرکٹ ان کے مزاج کے مطابق بھی ہے۔

رحکیم کارنوال یکم فروری 1993 کو ویسٹ انڈیز کے جزیدے اینٹیگا میں پیدا ہوئے۔ 26 سالہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر رحکیم دائیں ہاتھ سے آف بریک بال کرتے ہیں۔

رحکیم 2016 میں ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے انڈیا اور 2017 میں انگلینڈ کے خلاف بھی کھیل چکے ہیں۔

رحکیم فرسٹ کلاس کے 55 میچز میں 23.87 کی شرح سے 2224 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 101 ہے۔ اس کے علاوہ وہ 13 نصف سینچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

بولنگ میں وہ 260 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی سب سے زیادہ وکٹیں 108 رنز دے کر 8 وکٹیں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی ٹیم رحکیم کی فٹنس پر توجہ دے رہی ہے اور ان کی غذا اور ٹریننگ کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close