سٹوکس نے تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

بین سٹوکس نے آخری وکٹ پر دس اوورز میں 76 رنز سکور کر کے ناقابل یقین فتح حاصل کی۔

انگلش ٹیم کو چوتھی اننگز میں میچ جیتنے کے لیے 359 رنز درکار تھے اور اس کی نویں وکٹ 286 رنز پر گر گئی۔

سٹوکس نے جیک لیچ کے ساتھ آخری وکٹ پر شراکت داری کی اور 135 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close