بلاگر کو ٹویٹ پر پانچ سال قید

روس میں ایک بلاگر کو عدالت نے اشتعال دلانے ٹویٹ پر پانچ سال کے لیے بیگار کیمپ بھیج دیا ہے۔

ماسکو کی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ بلاگر ولادسلیو سنتسا نے پولیس اہلکار کے بچوں کو مارنے کے لیے لوگوں کو ابھارا۔

سنتسا پر دشمنی و نفرت کے لیے ابھارنے یا اشتعال دلانے کا الزام ثابت ہوا۔

سنتسا نے الزام سے انکار کیا اور کہا کہ اس کے ٹویٹ کو غلط سمجھا گیا اور اس کی درست تشریح نہیں کی گئی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹویٹ کچھ سخت اور غیر اخلاقی تھی تاہم یہ ٹوئٹر کے ضوابط کے خلاف نہیں تھی اس لیے ہٹایا نہیں گیا۔

اکتیس سالہ سنتسا ماسکو کے مضافات میں رہنے والے فنانشل مینیجر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سنتسا حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close