یونیورسٹی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کے باہر کھانا کھانے کے لیے جانے والی طالبہ اور طالبعلم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کی طالبہ ثانیہ اور کمال نامی طالب علم کھانا کھانے کے لیے یونیورسٹی سے باہر نکلے تھے جن پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں طالبعلم زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے پاؤں جبکہ طالبعلم کی پنڈلی پر گولی لگی جنھیں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی طالب علموں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دونوں بی بی اے کے سٹوڈنٹس ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close