بس کی چھت سے گر کر دو طلبہ ہلاک

راولپنڈی اور گوجر خان کے درمیان جی ٹی روڈ پر مندرہ ٹول پلازہ کے قریب بس کی چھت سے گر کر ایک طالبعلم جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ادھر جاتلی کے علاقے میں نویں جماعت کے 16 سالہ طالب علم نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق مندرہ ٹول پلازہ کے قریب بس کی چھت پر سفر کرنے والے دو طالب علم ایمرجنسی بریک لگانے پر سڑک پر گرے جس کے نتیجے میں طالب علم عدیل یاسر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ حسنین کی ٹانگوں پر سے بس گزر جانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی طالب علم کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر تھانہ مندرہ منتقل کر دیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں تھانہ جاتلی کے علاقہ میں نویں جماعت کے طالب علم جمشید نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close