سمتھ نے بولر کو تھکا دیا

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے باز بن گئے ہیں۔

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہونے سے قبل سمتھ نے انگلش بولرز کو تھکا دیا۔

ٹوئٹر پر سٹیو سمتھ کے ٹرینڈ میں صارفین نے ان کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ صارف ٹام ہولینڈ نے لکھا کہ موت، ٹیکس اور سٹیو سمتھ۔

ایک صارف ٹم نے کچھ یوں لکھا کہ وہ عظیم بلے باز ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ سکتے تھے مگر زخمی ہوگئے

ایک صارف مارک سٹیل کے مطابق جب انسان نئے سیاروں پر بسیں گے تب ہم سمتھ کو 90 رنز بنانے سے قبل آؤٹ کرنے کا طریقہ دریافت کریں گے۔

کونل سنگھ نے لکھا کہ سٹیو سمتھ کا مقابلہ سمتھ کے ہی ساتھ ہے۔ کوہلی بہت پیچھے رہ گئے۔

صارفین نے میمز بنا کر انگلش بولرز اور ٹیم پر طنز بھی کیا ہے۔

کرکٹ والا نامی ہینڈل نے لکھا ہے کہ یہ اب سمتھ کا عہد ہے۔

جیسی نامی صارف نے سمتھ کے رات کو سونے کی میم بنائی ہے۔

سمتھ نے اپنی آخری پانچ اننگز میں 671 رنز سکور کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close