آزادی مارچ کے لیے تیاریاں

پاکستان میں اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں نے حکومت مخالف مارچ کی تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ سے پشاور میں ملاقات کی ہے۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں اکتوبر میں ھونے والے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

جمعیت کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بھی ملاقات کی اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close