میچ دیکھنے گئی پاکستانی اداکارہ کی تصویر

ہسپانوی ٹینس سٹار رافل ندال ایک بار پھر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت گئے اور اس بار بھی ان کے میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا کے ہر کونے سے ہزاروں افراد آئے۔

یو ایس اوپن کا فائنل دیکھنے کے لیے آنے والی سیلیبرٹیز میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی تھیں جنہوں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ سٹیڈیم میں ملاقات کی اور اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

خیال رہے کہ نک جونس انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا ہے کہ ’ہم دونوں رافل ندال کو سپورٹ کر رہے تھے۔‘

رافل ندال نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل پیر کو امریکہ میں اپنے نام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close