’الجزیرہ‘ کے خلاف عرب لیگ میں شکایت

قطر کے بین الاقوامی ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک الجزیرہ کے خلاف عرب لیگ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

عرب ملکوں کی تنظیم میں الجزیرہ کے خلاف شکایت کرنے والا ملک بحرین ہے جس کے حکام نے الزام لگایا ہے کہ ٹی وی چینل نے اپنی ایک ڈاکومینٹری میں ان کے خفیہ ادارے کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے جوڑا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے انہوں نے ایک دستاویزی رپورٹ میں بحرین کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے حکومت مخالف افراد اور سیاست دانوں کو قتل کرنے کے لیے القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورک سے رابطوں کی تفصیلات دی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close