’سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں خطرہ ہے‘

سری لنکن وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے میں سری لنکا کی کرکٹ کے کھلاڑیوں پر حملہ ہو سکتا ہے۔

اپنے کرکٹ بورڈ کو خبردار کرتے ہوئے سری لنکن وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہو سکتا ہے۔ 

سری لنکا نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر فواد چودھری کا یہ بیان درست نہیں کہ ان کے کھلاڑیوں کو پاکستانی دورے سے انڈیا نے دباؤ ڈال کے روکا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کو مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیم پر دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں اس لیے کرکٹ بورڈ کو رواں ماہ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے پہلے انتہائی احتیاط اور صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘

اس دوران سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close