خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہو گیا

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی کے رکن عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی ارکان کو بھڑکا دیا اور کہا کہ آرام سے بھی بات ہو سکتی ہے لیکن مراد سعید چیخ چیخ کے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”آج معلوم ہوا کہ ان کے چیخنے کی وجہ کیا ہے۔ ان کے ذہن پہ ماضی کا بوجھ ہے۔“

عبد القادر پٹیل کے الفاظ پر حکومتی ارکان نے شور مچایا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قادر پٹیل کے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیے۔

پٹیل نے کہا کہ ان کو بولنے سے روکنے کے لئے پچاس لوگ بھی ناکافی ہیں۔ ”میں ویسے ہی بات کرنا چاہتا ہوں جو ایوان میں بات کرنے کا طریقہ ہے۔ نئے دور کا شریف الدین پیزادہ آرٹیکل 149 کی بات کرتا ہے۔“

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ”عمران خان کی وجہ سے ہم برطانیہ کے برابر آ گئے ہیں۔ برطانیہ نے دنیا کو نیوٹن جیسا سائنسدان دیا تھا ہم نے دنیا کو عمران خان کی صورت میں یو ٹرن سیاستدان دے دیا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مشن خلا میں اور یہاں پر خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہو گیا ہے۔ خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہونے پر ہم کیا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close