نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا

چودھری عذیر بن قیصر

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کی سکھر اور راولپنڈی ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
خورشید شاہ کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ نیب حکام نے بتایا کہ پی پی پی رہنما کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

نیب حکام کے مطابق نیب سکھر نے اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

نیب حکام نے بتایا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close