ڈرون حملے میں 30 شہری ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون نے عام شہریوں پر میزائل داغ دیے ہیں جس کے نتیجے میں 30 افراد کے مارے جانے جبکہ 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کیا گیا۔

مقامی افراد نے بتایا ہے کہ ڈرون نے خوگیانی جنگل میں میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ہسپتال میں 40 زخمی پہنچائے گئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

قریبی آبادی کے مطابق مارے جانے والے عام افغان شہری ہیں جو جنگل میں چلعوزے اکھٹے کرنے گئے۔

خیال رہے کہ افغانستان کا صوبہ ننگرہار پاک افغان بارڈر پر ضلع خیبر سے متصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close