پاک افغان سرحد پر دو فوجی ہلاک

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے والے دو اہلکار بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے گئے ہیں۔

تر جمان کے مطابق ”ضلع مہمند میں دہشت گردوں کی جانب سے لگایا گیا بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے میجر عدیل اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے ہیں۔ شہید میجر عدیل شاہد پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کر رہے تھے۔“

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق جس علاقے میں باڑ لگائی جا رہی تھی وہاں سے دراندازی ہوتی تھی۔ ”شہید میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ 23 سالہ شہید سپاہی فراز حسین کا تعلق کوٹلی سے تھا۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close