چلاس: بس حادثے میں 26 ہلاک

نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے شمالی علاقوں اور ضلع مانسہرہ کے بلند ترین مقام بابوسر ٹاپ پر ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں دس فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ بس میں 37 افراد سوار تھے جب یہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرائی۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق بس حادثے کے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلاس سے گلگت کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں فوج کے دس سپاہی بھی مارے گئے ہیں۔


اس سے قبل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا تھا کہ 12 زخمیوں کو چلاس منتقل کیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

علاقے میں دور تک طبی امداد کی فراہمی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں۔ زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close