سعودی شاہ سلمان کا گارڈ قتل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کو قتل کر دیا گیا ہے۔

کرنل عبدالعزیز الفغم کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے اور حکام نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کو ایک ذاتی جھگڑے میں قتل کیا گیا۔

سعودی شاہی عدالت کے ایک سینئر مشیر نے ٹویٹ میں کرنل کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کرنل عبدالعزیز کو جدہ شہر میں قتل کیا گیا۔ وہ مرحوم شاہ عبداللہ کے بھی ذاتی محافظ رہ چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close