منموہن سنگھ کو پاکستانی دعوت

پاکستان سے سکھوں کے مقدس مقام کرتار پور آنے کے لیے راہداری کے افتتاح کے موقع پر انڈین کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشاورت کے بعد سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں کہ وہ کرتار پور آئے اور باباگرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کی خوشیوں میں شریک ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close