پاکستان کی آسان جیت

سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے ٹاس جیت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 305 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی 67 رنز سے جیت میں عثمان شنواری نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کر کے حصہ لیا۔

بلے باز بابر اعظم نے میچ میں اپنی گیارویں سینچری سکور کی ہے۔ انہوں نے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے میں اب وہ سعید انور اور محمد یوسف کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ہیں۔

فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کی جانب سے شروعات کی تھیں۔ امام 31 اور فخر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے 40 اور کپتان سرفراز احمد نے 8 رنز بنائے دونوں رن آؤٹ ہوئے۔

چار سال بعد ٹیم میں آنے والے افتخار احمد نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

میچ کے دوران فلڈ لائٹس کا ایک ٹاور بھی کچھ دیر کے لیے خراب ہوا جس کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دس سال بعد کوئی انٹرنیشنل میچ ہو رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ تیسرا میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close