زرداری اور بلاول کیا کہہ رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دھرنے کے علاوہ ہر معاملے میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں جبکہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقہ آرمی چیف کے سامنے معیشت کی حالت پر رو رہا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ کاروباری طبقہ وزیراعظم عمران خان کی شکایت ان سے کر رہا ہے جنہوں نے اسے وزیراعظم لگایا۔

جاوید اقبال کو چیئرمین نیب لگوانے کے سوال پر کسی پشیمانی کے اظہار کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معافی مانگ چکے چکے ہیں۔ اور ویسے بھی ’معافی وہ (چیئرمین نیب) مانگیں۔‘

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے دوست ہیں لیکن پیپلز پارٹی میں فیصلے بلاول نے کرنے ہیں۔ ’مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے لیکن ہماری دوستی رہے گی۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ ان کو امید ہے کہ مولانا کا مارچ کامیاب ہوگا۔ ’دھرنے کے علاوہ ہر سطح پر مولانا کے ساتھ ہوں گے۔ مولانا کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر یہ شک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پر ہیں تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close