کنٹرول لائن پر فائرنگ، ہلاکتیں

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر انڈین فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق ”ایل او سی پر بروہ اور چیریکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔“

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑیکوٹ اور بروہ سیکٹر پر ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ”جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہو گیا جبکہ سیرین گاؤں میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔“

بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔


بیان کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی پوسٹ کو نقصان پہنچا ہےاور بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close