’مجھےعالمی میڈیا پر حیرت ہے‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں کی کوریج پر اپنی الجھن کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کی صبح سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ’مجھے الجھن ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کس طرح ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی مسلسل کوریج کرتے ہوئے شہ سرخیوں میں رکھ رہے ہیں لیکن انڈیا کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا ہے کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ عالمی تنازعہ ہے جہاں انڈیا نے نو لاکھ فوج کے ذریعے قبضہ کر کے 80 لاکھ افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق ’2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی اور بچوں/ سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کا جنم ہورہا ہے۔ تین دہائیوں میں حق خودارادیت،جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کےذریعے وعدہ کیا گیا تھا، کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک لاکھ کشمیری قتل کیے جا چکے ہیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے اسی ہفتے چین کا دورہ کیا ہے جبکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی حکومت اس وقت ہانگ کانگ میں جاری جمہوریت حامی مظاہرین سے سخت دباؤ میں ہے اور دنیا بھر کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ سخت پابندیوں کا شکار ہیں اور حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں اور صحافی معاشی بحران کا شکار کر دیے گئے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں خود مختاری کے حامی مظاہرین کی لائن آف کنٹرول کے جانب مارچ کو ذرائع ابلاغ میں بروقت اور درست طورپر پیش نہ کیے جانے کی بھی شکایات رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close