غلط کاریاں ثابت، تین فوجی افسران کو سزائیں

پاکستان کی فوج کے تین میجر کو مس کنڈیکٹ پر سزائیں سناتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کو دو سال قید بامشقت کی سزا بھی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں جاری احتساب کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ،پاک فوج نے مس کنڈیکٹ پر میجرز کو سزائیں دی ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق اختیارات کے نا جائز استعمال کی وجہ سے تینوں کو سزا دی گئی۔

بیان کے مطابق ان پر عائد الزامات کے مرتکب ہونے پر، ان تینوں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ دو کو دو سال کے لئے سخت قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات میں اتھارٹی کا غلط استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close