مارکیٹ تنازع، افغان قونصل خانہ بند

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مارکیٹ کے ملکیت پر تنازع کے بعد افغانستان نے احتجاجا شہر میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔

پاکستان کی اعلی عدالت نے مارکیٹ کو مقامی شخص کی ملکیت قرار دے کر قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہاں نصب افغانستان کا جھنڈا ہٹایا گیا۔

پشاور میں افغان قونصل جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا۔

افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی کے بیان کے مطابق ”مارکیٹ کے دوکانداروں کو مارا گیا، افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا۔ ہم نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ اتارا گیا، دوبارہ اتارا تو قونصل خانہ بند کر دیں گے۔“


بیان میں کہا گیا ہے کہ ”معاملات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم اس اقدام کی شدید مزمت کرتے ہیں، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ ہمسایہ ہیں، سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close