کوہستان، برفانی طوفان میں ہلاکتیں

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

صوبہ خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع کوہستان میں برفانی طوفان میں پھنس کر راستہ گم کر دینے والے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مقامی ایجوکیشن افسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپر کوہستان میں کالام سے کندیا آنے والے تین افراد برفانی طوفان میں پھنس کر ہلاک ہو گئے۔

تینوں افراد دوروز قبل کندیا ٹاپ پر برف کے طوفان میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع پا کر مقامی رضاکار ان کی تلاش میں تھے۔

سول ڈیفنس کے رضاکاروں نےلاشیں نکال کر سوات روانہ کر دیں۔چیف وارڈن سول ڈیفنس کے مطابق بدقسمت افراد اچانک موسم کی پہلی برفباری میں پھنس گئے تھے۔

ادھر ہزارہ ڈویژن کے ضلع کولئی پالس کوہستان میں محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر نواب علی کو دفتر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

ڈی پی او افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ نواب علی کو دو گولیاں ماری گیئیں ایک گول چھاتی جبکہ دوسری گردن کے پچھلے حصے میں لگی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اصل صورتحال پوسٹمارٹم میں سامنے آئے گی۔ پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ سٹاف کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

سٹاف کے مطابق دفتر سے واپس گھر جانے سے کچھ وقت قبل فائرنگ کی آواز آئی جب وہ کمرے میں پہنچے تو ڈی او کو خون میں لت پت دیا تھے جبکہ مقتول کا لائسنس پسٹل بھی ان کے پاس ہی پڑا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق ڈی ای او کی بظاہر خودکشی کی ابتدائی خبر غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close