دنیا میں دس بڑی بیماریاں

عالمی ادارہ صحت نے دنیا اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو لاحق دس بڑی بیماریوں کے بارے میں رپورٹ میں ڈینگی کو بھی وبائی اور خطرناک قرار دیا ہے۔

کینسر اور دل کے امراض ہر برس کروڑوں افراد کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں تاہم خسرہ، انفلوئنزا کے ساتھ فضا میں آلودگی بھی بڑے مسائل میں شامل ہے جن سے انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

قحط سالی، غذائی قلت اور تنازعات سے لوگوں کی نقل مکانی بھی بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں رکاوٹ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر کے لیے خطرہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی وائرس عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں شامل کیا گیا ہے۔

عالمی ادراہ صحت کے ایشیا ممالک میں 2019 کے اعداوشمار نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے مطابق 2019 میں فلپائن میں 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر جبکہ 1 ہزار 272 موت کا شکار بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close