موسم خراب، شاہی جہاز لاہور واپس

برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ کی لاہور سے اسلام آباد فلائٹ خراب موسم کے باعث واپس موڑ دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع رائل ایئر فورس کا جہاز لاہور سے جمعرات کی شام اسلام آباد پہنچا تاہم خراب موسم کے باعث نور خان ایئر بیس پر اترنے کی اجازت نہ ملی۔

کافی دیر تک فضا میں چکر کاٹنے کے بعد جہاز کو واپس لاہور روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رات بارہ بجے تک موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد روانہ کیا جائے گا بصورت دیگر ان کے لیے پی سی لاہور میں رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close