پاکستان نے میچ برابر کر دیا

نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلا میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ 4۔4 گول سے برابر ہو گیا۔


پاکستان کی جانب سے مبشر علی، غضنفر علی، محمد رضوان اورعلی مبشر نے گول کئے۔ پہلے کوارٹر تک اختتام تک پاکستان کو 0۔1کی برتری حاصل تھی جبکہ وقفے تک مقابلہ 2۔2گول سے برابر تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔


اولمپک کوالیفائرز کی فاتح ٹیم اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لیے کوالیفائی کرے گی تاہم پاکستان کے لیے دوسرا میچ جیتنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close