آئی ایس آئی بیان پر نوٹس

اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ نوٹس ان کو راولپنڈی بار میں کی گئی اس تقریر پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے آئی ایس آئی پر عدلیہ میں مداخلت کا الزام لگایا تھا ۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس میں جسٹس صدیقی سے کہا ہے کہ وہ اس بیان کی وجہ بتائیں اور اپنی پوزیشن ۲۸ اگست تک واضح کریں ۔ یاد رہے کہ اس بیان کے بعد فوج کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کر کے جسٹس صدیقی کے بیان کی انکوائری کیلئے درخواست کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close