مولانا نے سب کو راضی کر لیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس کااہم فیصلہ ۔۔۔۔اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ کے تحت احتجاج جاری رکھنےکامشترکہ فیصلہ کرلیا۔ ایچ نائن گراؤنڈ بھی آباد رہے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آزادی مارچ کے مستقبل اور آئندہ کے لائحہ طے کرنے کیلئے کل جمعاتی کانفرنس میں ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نےمسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 9 جماعتوں کی قیادت کو اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھنے پر اپنا ہمنوا بنالیا ہے۔


اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نےاتفاق کیا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مل کر کیا جائے گا، ایچ 9 کے گراونڈ میں قیام جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


کانفرنس کے اختتام پر جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا اے پی سی انتہائی مثبت رہی، تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔ صحافی نے عبدالغفور حیدری سے استفسار کیا کہ کیا دھرنا جاری رہے گا جواب دیا کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے رہبر کمیٹی کی ملاقات ہوگی، کوشش کی جارہی ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرلیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close