نواز شریف کل پرواز کر جائیں گے؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں اور پیر کو لندن جانے والی قطر ایئر ویز کا ٹکٹ بھی کنفرم ہے مگر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا معاملہ پیر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور نیب کے خط اور جوابی خط کے بعد معاملہ مؤخر ہوا۔ اب ای سی ایل سے نام نکالنےکا حتمی فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آپریشنز نیب کی چیئرمین نیب سے ملاقات نہ ہونے کے سبب نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کارروائی نہیں ہوسکی۔


ذرائع کا کہناہے نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کےلیےنیب کا این او سی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے داخلہ کی وزارت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close