بندریا کہنے پر 20 ہزار درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے سابقہ بیوی کو بندریا کہنے پر شوہر کو 20 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

المرصد ویب سائٹ کے مطابق ایک اماراتی شہری نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کے خلاف قصیدہ لکھا جس میں اس کا مذاق اڑایا اور اسے بندریا کہہ کر مخاطب کیا۔ اس نے لکھا ’تم بندریا ہو اور بندریا میرے گھر میں نہیں رہ سکتی ۔ تم یہاں سے دفع ہو جاؤ۔‘

اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اماراتی شہری نے اپنی سابقہ بیوی کے خلاف قصیدہ لکھ کر اس کی شناخت بگاڑنے، اسے بدنام کرنے اور نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔ 20 ہزار درہم جرمانے کا جواز بیان کرتے ہوے عدالت نے تحریر کیا کہ ملزم نے اس طرح کے پیغامات سوشل میڈیا پر پے در پے جاری کیے اور طلاق کے بعد اس نے ساحل پر سیر و تفریح کرتی سابقہ بیوی کے وڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پہ اپ لوڈ کیے ۔

عدالت نے شہری کو 20 ہزار درہم جرمانے کے ساتھ عدالت اور وکلا کا خرچہ ادا کرنے اور موبائل فون ضبط کر نے کی سزا بھی سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close