افغان طالبان کے حملوں میں 30 فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صرف بدھ کے روز ہونے والے طالبان کے حملے میں 28 افغان فوجی اہلکار مارے گئے۔

افغانستان میں سخت سرد موسم کے باوجود شمالی اور شمال مشرقی صوبوں میں روزانہ کی بنیاد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ طالبان کے ان حملوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران محتاط اندازے کے مطابق افغان فوج کے 100 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں ۔

وائس اف امریکا نے ایک افغان سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی صوبے قندوز کے ضلع آرچی کی ایک فوجی چوکی طالبان کے بڑے حملے کی زد میں اگیی جس کے نتیجے میں 13 افغان اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ صوبائی کونسل کے رکن فوزی ایفتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوے اعتراف کیا ہے کہ حملے میں افغان فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق 15 مزید اہلکار اس وقت مارے گئے جب طالبان نے بلخ اور تخار صوبوں میں حملے کیے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ذرایع ابلاغ کو جاری کردہ ایک مراسلے میں تین صوبوں میں رات بھر جاری رہنے والے حملوں میں 50 افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close