برطانیہ میں قریشی کو سخت جواب

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لندن میں اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پریس کانفرنس میں موجود ایک غیر ملکی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اس کی ٹویٹ پر ٹوئٹر انتظامیہ سے شکایت کی جس کے بعد اس ٹویٹ کو پاکستان میں سنسر کر دیا گیا، ”کیا یہی اظہار کی آزادی ہے جس کا آپ پرچار کر رہے ہیں؟“

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لہجہ قابل قبول نہیں، سوال اس انداز میں نہیں کیا جاتا۔

سوال کرنے والا شخص دوبارہ کھڑا ہوا اور کچھ دیر سخت مکالمے کے بعد اس نے شاہ محمود سے کہا کہ ”شیم آن یو“۔

سینیئر تجزیہ کار مرتضی سولنگی نے ٹوئٹر یہ اس مکالمے کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لندن میں ”میڈیا کی آزادی کے دفاع“ کی کانفرنس میں شاہ محمود کے ساتھ یہ باعث شرم مکالمہ پیش آیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور میڈیا پر کوئی قدغن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close