کرکٹ کھیل نہیں، روس

روسی اخبار ماسکو ٹائمز کے مطابق روس کی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

روس کی وزارت کھیل کی جانب سے عالمی کھیلوں کی جاری کردہ ہدایت نامے اور فہرست کے مطابق ”کرکٹ اور تھائی باکسنگ کو ملک میں کھیل تسلیم نہیں کیا جاتا۔“

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کرکٹ کو کھیل تسلیم کرتی ہے تاہم 1990 کے بعد اولمپکس مقابلوں میں شامل نہیں کیا گیا۔

کرکٹ کو عالمی سطح پر فٹ بال اور ٹینس کے بعد سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل قرار دیا جاتا ہے۔

روس کے وزیر کھیل پاول کولوبکو کے دستخطوں سے جاری میمو میں کہا گیا ہے کہ ”کرکٹ کو کھیلوں میں شامل کرنے اور تسلیم کرنے کو مسترد کیا جاتا ہے۔“

روس کی کھیلوں کی وزارت کا یہ فیصلہ انگلینڈ کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close