آزاد میڈیا نے مریم کی پریس کانفرنس نہ دکھائی

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے جس کو کسی بھی ٹی وی چینل نے نشر نہ کیا۔

نیوز چینلز نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ٹکرز اور خبر بھی نہ چلائی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں کہا تھا کہ پاکستانی میڈیا برطانوی ذرائع ابلاغ سے بھی زیادہ آزاد ہے۔

پریس کانفرنس میں مریم نواز کے ساتھ سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس سنسر کرنے کی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close