کوئٹہ میں ہزاروں نکل آئے

پاکستان میں مذہبی اپوزیشن پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

کوئٹہ میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے حکومت مخالف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کی گئی ہے اور ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ بڑے واضح انداز میں پاکستان کے تمام ریاستی اداروں سے کہتے ہیں کہ ”ہم آئین، جمہوریت اور سیاسی عمل کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پاکستان کو افغانستان نہ بنایا جائے، اگر یہ بضد ہیں کہ ہم ملک پر مسلط رہیں گے تو آﺅ دو دو ہاتھ کرلیں۔“

’فوج تو پورے ملک کی ہے۔ ہمارا ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمیں ادارے کے بڑوں کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔“

مولانا نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات کے دوران پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ”ملک کی تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں نئے انتخابات ہوں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close