پٹرول مہنگا مگر وزیراعظم پرکشش

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو ہین سم یا پرکشش ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت 118 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل 132 روپے لٹر سے بھی پچاس پیسے اوپر چلا گیا ہے لیکن تحریک انصاف کے حامی اور عمران خان کے مداح اس پر بھی ناقدین کو سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دے کر حکومت کا دفاع کر رہے ہیں۔

ثاقب اعوان نامی صارف کہتے ہیں کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے، صبر کریں۔

صارف احسن خان پشاور کے جسٹس ابراہیم کے بیان کا سکرین شاٹ لگایا ہے جس میں انہوں نے بڑی عید پر مہنگائی کی وجہ سے مرغی کی قربانی کا کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ناقدین سخت تنقید کر رہے ہیں اور تحریک انصاف سے وابستہ بعض ٹوئٹر ہینڈل بھی مہنگائی کو ناقابل برداشت قرار دے رہے ہیں۔

کئی صارفین نے عمران خان اور ان کے سابق مشیروں، وزیروں کے پرانے بیانات بھی ٹویٹ کیے ہیں جن میں پٹرول کی قیمت بڑھانے پر ماضی کی حکومتوں پر تنقید کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close