’کرپٹ‘ کہنے والے میسی پر پابندی عائد

کوپا امریکہ میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر تنقید کے بعد ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

میسی نے کوپا امریکہ کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے ان پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، میسی کو چلی سے میچ کے دوران مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے الزام عائد کیاکہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔

میسی نے کہا وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں، پابندی کے باعث میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close